15 ستمبر 2012 - 19:30

برطانوی مسلمانوں نے امریکی اور صہیونی توہین آمیز فلم کے خلاف بڑا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: یہ مظاہرہ لندن میں امریکہ کے سفارتخانے کےسامنے ہوگا۔ یہ مظاہرہ التحریر پارٹی کے اہتمام سے ہورہا ہے۔ اس پارٹی نے تمام برطانوی مسلمانوں سے اپیل کی ہےکہ امریکہ کے سفارتخانے کے سامنے ہونے والے اس بڑے مظاہرے میں شرکت کرکے امریکہ اور صہیونی ریاست کی اسلام مخالف سازش کی مذمت کریں۔یاد رہے دنیا میں اسلامی ملکوں کے ساتھ ساتھ اب یہ احتجاجی مظاہرے یورپ میں بھی ہورہے ہیں۔ اس سے پہلے فرانس اور بلجیم میں مسلمانوں نے مظاہرہ کرکے امریکی صیہونی توہین امیز فلم کی مذمت کی تھی۔ یاد رہے امریکہ مخالف مظاہروں میں تیزی آنے کےبعد امریکہ نے سوڈان اور تیونس سے اپنے سفارتکاروں کو نکلنے کی ھدایات دی ہیں۔
.......
/169